انسٹاگرام نے صارفین کیلئے دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا

نیویارک(پاکستان امیج) فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ سوشل پلیٹ فارم انسٹاگرام نے اپنے صارفین کیلئے ایک اور نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام کے نے اپنے صارفین کے لیے ریلز (مختصر ویڈیوز) میں ایک سے زیادہ آڈیو ٹریکس شامل کر دیا۔

مذکورہ کمپنی نے گزشتہ روز اس نئے فیچر کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ صارفین ایک سنگل ریل میں اب 20 تک ٹریکس شامل کر سکتے ہیں جس کیلئے ریل ایڈیٹر میں صارفین کو ’ایڈ ٹو مکس‘ کے آپشن پر کلک کرنا پڑے گا۔انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ اس فیچر میں ایک مرتبہ ٹریکس ایڈ کرنے کے بعد صارف کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ وہ صرف وہی حصہ کاٹ کر شامل کرے جو وہ چاہتا ہے۔ کمبائنڈ ٹریک کو اسی کری ایٹر سے منسوب کر دیا جائے گا تاکہ ان کے فینز اس یونیک مکس کو دوبارہ استعمال کرسکیں۔

ریلز میں ملٹی ٹریک آڈیو کی لانچنگ کری ایٹرز کی تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھاتی ہے تاکہ وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار اس انداز میں کر سکیں۔ جو ان کے اور ان کے صارفین کے لیے موزوں ہوں۔اس نئے فیچر کی بدولت اب صارفین کو ایک سے زیادہ ٹریکس کو ملانے اور پھر اپنی کلپس پر لگانے کے لیے دوسرے ایڈیٹر کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *