انسٹاگرام نے اہم فیچر کو ختم کر دیا

نیویارک(پاکستان امیج)سات برس قبل ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے بڑے فخر سے کہا تھا کہ ’مستقبل پرائیویسی کا ہے‘، مگر اب اسی کمپنی نے اپنے فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ڈائریکٹ میسجز میں موجود اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کی سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یہ انتہائی محفوظ میسجنگ فیچر ایسا تھا جس میں بھیجے گئے پیغامات صرف بھیجنے والا اور وصول کرنے والا ہی پڑھ سکتے تھے۔

اب اس فیچر کے خاتمے کے بعد انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز اور خود میٹا بھی صارفین کے نجی پیغامات تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

میٹا کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی جمعے سے نافذ العمل ہو چکی ہے کیونکہ بہت کم لوگ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن استعمال کر رہے تھے، اس لیے اسے برقرار رکھنا فائدہ مند نہیں رہا۔

کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ جو لوگ اب بھی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ساتھ میسجنگ کرنا چاہتے ہیں، وہ آسانی سے واٹس ایپ استعمال کر سکتے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *