امریکی وزیر خارجہ کا سعودی ہم منصب سے رابطہ، پاک بھارت صورتحال پر تبادلہ خیال، ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی بھارت پہنچ گئے

واشنگٹن(پاکستان امیج)پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل سے رابطہ کیا ہے جبکہ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی بھارت پہنچ گئے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل سے رابطے کے دوران پاک بھارت صورتحال پر گفتگو کی، دونوں ممالک میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے بتایا کہ امریکی اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے علاقائی سلامتی کے معاملات پر بھی بات چیت کی۔ دوسری جانب پاک بھارت کشیدگی کے باعث ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی بھارت پہنچ گئے۔ایرانی وزیر خارجہ بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات کریں گے، ایرانی وزیرخارجہ نے رواں ہفتے پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا، ایران نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیش کش کی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *