امریکی مڈ ٹرم انتخابات، ٹرمپ کا ایران پر حملہ نہ کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن (پاکستان امیج)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا امریکی وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہیں کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کی دوران امریکہ میں مڈٹرم انتخابات سے قبل ہم ایران پرحملہ نہیں کریں گے.

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے اس بیان سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ واشنگٹن فی الحال ایران کے خلاف براہِ راست جنگ یا بڑے فوجی آپریشن سے گریز کرنا چاہتا ہے۔

تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ امریکا ایران کے خلاف دباؤ کے تمام ذرائع ختم کر رہا ہے۔
وسط مدتی انتخابات امریکی صدر کے لیے سیاسی طور پر انتہائی اہم ہوتے ہیں، اس لیے ایران کے ساتھ جنگ شروع ہونے کی صورت میں اس کے سیاسی اور معاشی اثرات پڑ سکتے ہیں۔ سیاسیتجزیہ

اگر امریکا واقعی انتخابات تک حملے سے گریز کرتا ہے تو اس دوران امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات یا کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کے لیے گنجائش پیدا ہو سکتی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *