امریکی حکومت نے گرین کارڈ ہولڈرز کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی

نیویارک(پاکستان امیج)امریکی حکومت نے گرین کارڈ ہولڈرز کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی، نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ گرین کارڈ ہولڈرز کو امریکا میں مستقل رہائش کا حق حاصل نہیں۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ گرین کارڈ ہولڈرز کو امریکا میں مستقبل رہائش کا حق حاصل نہیں، وہ امریکی شہریوں جیسے حقوق کے مالک نہیں، آئندہ مہینوں میں بڑی تعداد میں غیر قانونی تارکین وطن کی بے دخلی متوقع ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت کسی کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرے تو اسے رکنے کا کوئی قانونی حق حاصل نہیں ہوگا، میرے نزدیک یہ معاملہ بنیادی آزادی اظہار کا نہیں بلکہ قومی سلامتی کا ہے، امریکی شہری ان لوگوں سے مختلف حقوق رکھتے ہیں جو گرین کارڈ ہولڈر یا اسٹوڈنٹ ہیں۔

جے ڈی وینس نے غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد میں 95 فیصد کمی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اسٹوڈنٹ ویزے کے حامل افراد پر بھی سختی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہی غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف سخت ترین اقدامات اٹھانا شروع کر دیے تھے اور اب تک غیر قانونی طور پر رہنے والے سیکڑوں افراد کو بے دخل بھی کیا جاچکا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *