امریکا کی پاکستان پر ایران کی جانب سے حملے کی مذمت

واشنگٹن(پاکستان امیج) امریکا نے ایران کی جانب سے پاکستان پر کیے جانے والے میزائل حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بدھ کے روز نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ایران نے چند روز کے اندر تین ہمسایہ خودمختار ممالک کی سرحدوں کی خلاف ورزی کی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے پاکستان، شام اور عراق میں ہونے والے حملوں کی امریکا شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور اس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل دفتر خارجہ نے بتایا تھا کہ ایران کی جانب سے بلوچستان کے علاقے میں میزائل حملہ کیا گیا ہے، پاکستان نے اس حملے کو شرانگیزی قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا اور ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کردیے ہیں۔

اسے بھی پڑھیں: ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب کو جواب

اس کے علاوہ پاکستان نے ایران سے اپنے سفیر کو پاکستان واپس بلا لیا جبکہ ایران میں موجود ایرانی سفیر کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی حملے میں دو بچے جاں بحق جبکہ تین بچیاں زخمی ہوئی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *