واشنگتن (پاکستان امیج)امریکا نے مجتبیٰ خامنہ ای سمیت 10 اہم ایرانی رہنماؤں کے بارے میں معلومات دینے پر 10 ملین ڈالر تک انعام کا اعلان کر دیا۔
یہ اعلان امریکی محکمہ خارجہ کے Rewards for Justice پروگرام کے تحت کیا گیا، جس میں ان رہنماؤں کے بارے میں معلومات طلب کی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق معلومات فراہم کرنے والے افراد کو امریکا منتقل ہونے (relocation) کی سہولت بھی دی جا سکتی ہے۔
جن رہنماؤں کے بارے میں معلومات مانگی گئی ہیں ان میں اس*ماعیل خطیب، علی اصغر حج*ازی، یحییٰ رحیم ص*فوی، اسکندر موم*نی اور علی لاریج*انی بھی شامل ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کا الزام ہے کہ یہ افراد اسلامی انقلابی گارڈ کور کے مختلف عناصر کی کمانڈ اور ہدایت کرتے ہیں جو دنیا بھر میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کی منصوبہ بندی اور معاونت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ آج علی لاریجانی یوم القدس کی ریلیوں میں تہران میں شریک ہوئے اور اپنی شرکت کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
Pakistan Image