امریکا اور سعودی کمپنیوں کے درمیان 270 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط ہوگئے

امریکہ (پاکستان امیج)امریکا اور سعودی کمپنیوں کے درمیان 270 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔

صدر ٹرمپ نے امریکا سعودی بزنس فورم سے خطاب میں کہا کہ ولی عہد محمد بن سلمان اور میں نے اتحاد کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنایا ہے، امریکا اب دنیا کی سب سے کامیاب معیشت بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہمارا سب سے بڑا نان نیٹو اتحادی ہے اور ایران کے ساتھ بھی جوہری معاہدہ ہو سکتا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد کی درخواست پر سوڈان تنازع پر بھی کام شروع کریں گے۔

دوسری جانب سعودی وزیر سرمایہ کاری نے کہا کہ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان معاہدوں کی مالیت 557 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *