اماراتی شہریوں پر ایران، لبنان اور عراق کیلئے سفری پابندیوں کا اعلان

ابوظہبی(پاکستان امیج) متحدہ عرب امارات نے ایران، لبنان اور عراق کے لئے اپنے شہریوں کے سفر پر پابندی عائد کر دی ہے اور ان ممالک میں مقیم یا زیرِ سفر اماراتی شہریوں کو فوری طور پر وطن واپس آنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ خطے میں جاری سکیورٹی صورتحال اور حالیہ علاقائی پیش رفت کے تناظر میں کیا گیا ہے، حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور اپنی حفاظت کو ترجیح دیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران، لبنان اور عراق میں موجود اماراتی شہری جلد از جلد ان ممالک کو چھوڑ دیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں وزارت خارجہ سے رابطہ کریں۔

حکام کے مطابق یہ اقدام احتیاطی تدبیر کے طور پر اٹھایا گیا ہے تاکہ بیرون ملک موجود شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

امریکا کا ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر سخت اور تیز رفتار فوجی آپریشن پر غور

واشنگٹن(پاکستان امیج)امریکی میڈیا میں شائع ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا ایران …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email