اماراتی ریئل سٹیٹ کمپنی کا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان، خوشخبری آگئی

کراچی (پاکستان امیج) متحدہ عرب امارات کی ریئل سٹیٹ کمپنی کے بانی وچیئرمین کریم عامر علی نے پاکستان کے تعمیراتی شعبے میں 20 سے 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کی تعمیراتی صنعت کے لیے اہم پیشرفت، متحدہ عرب امارات کی ریئل سٹیٹ کی کمپنی المیر ریئل سٹیٹ بروکریج دبئی کے بانی وچیئرمین کریم عامر علی نے ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز(آباد) کے توسط اور معاونت سے پاکستان کے تعمیراتی شعبے میں 20 سے 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی اور بڑے پیمانے پر رہائشی وکمرشل یونٹس کی طلب یو اے ای کے ریئل اسٹیٹ سے وابستہ سرمایہ کاروں کے لیے ایک منافع بخش مارکیٹ ہے۔

ہندو برادری کل دیوالی کاتہوار منائے گی
یہ اعلان انھوں نے حکومت پاکستان کے مشیر برائے گلف ممالک سردار قیصرحیات کی قیادت میں متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کے گروپ کے ہمراہ آباد ہاؤس کے دورے کے موقع پر کہی۔کریم عامر علی نے کہا کہ یو ای اے کے اداروں کی کراچی کے تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری سے نا صرف پاکستان کی معیشت کو ترقی ملے گی بلکہ پاکستان کے شہریوں کو عالمی معیار کی رہائشی سہولتیں بھی میسر آئیں گی۔

اس موقع پر پاکستان کے مشیر برائے گلف ممالک سردار قیصر حیات نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی پاکستان میں 25 ارب ڈالر سے بھی زیادہ سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ہرممکن سہولت اور تحفظ کی یقین دہانی کراتی ہے۔چیئرمین آباد آصف سم سم نے المیر ریئل سٹیٹ بروکریج دبئی کی جانب سے کراچی میں تعمیراتی شعبے میں 25 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری سے پاکستان کے تعمیراتی شعبے میں انقلاب برپا ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *