اسرائیل بہانے بنا کر غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے ،طیب ایردوان

ترکی (پاکستان امیج)ترکیے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز کی اشتعال انگیزیوں کے باوجود حماس جنگ بندی معاہدہ برقرار رکھے ہوئے ہے۔

استنبول میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر طیب ایردوان کا کہنا تھا کہ اسرائیل بہانے بنا کر غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں 16 ہزار 500 سے زائد طلباء، 830 اساتذہ ، 193 سائنسدانوں ، ماہرین تعلیم اور 270 سے زیادہ صحافیوں کو شہید کیا گیا۔ اسرائیل نے غزہ کے عوام کو بے گھر کرکے خوراک سے بھی محروم کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم غزہ جنگ بندی کو برقرار رکھنے، دیرپا امن اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ،آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام تک دو ریاستی حل کا دفاع جاری رکھیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *