اسحاق ڈار نے نواز شریف کے پاکستان آنے کی مخالفت کردی

لندن (پاکستان امیج)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی فوری پاکستان واپسی کی مخالفت کردی ہے ۔

دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کے زیر صدارت لندن میں مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس ہوا، جس میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے علاوہ حسن نواز اور سلمان شہباز بھی شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قائد مسلم لیگ کو ملک کی موجودہ معاشی صورتحال سے آگاہ کیا، اسحاق ڈار نے قائد مسلم لیگ کی فوری واپسی کی مخالفت کر دی۔سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی اپنے دورہ لندن کا دورانیہ بڑھا دیا، اطلاعات کے مطابق میاں شہباز شریف 10 دن کیلئے برطانیہ آئے تھے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے نواز شریف کی اکتوبر میں واپسی کا باضابطہ اعلان کیا جاچکا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *