آپریشن سندور سے متعلق بھارتی کرنل صوفیہ قریشی کی پریس کانفرنس کا پردہ چاک

نئی دہلی (پاکستان امیج)پہلگام فالس فلیگ کو بنیاد بنا کر اور دہشتگردی کا بے بنیاد بیانیہ گھڑ کر گزشتہ سال بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں بے گناہ شہریوں کو خون میں نہلا کر بھارت نے مسلمان بھارتی افسر کرنل صوفیہ قریشی سے جھوٹ کے انبار لگوا دیے۔ بھارت نے آپریشن سندور میں دہشتگردوں کے تربیتی مراکز کو نشانہ بنانے کا گمراہ کن پروپیگنڈا کیا۔

مودی نے بہاولپور، مریدکے اور مظفر آباد کی مساجد کو دہشتگرد مراکز ظاہر کرنے کیلئے بھارتی مسلمان فوجی افسر کا سہارا لیا۔ پاک فوج اور بین الاقوامی میڈیا نے ٹھوس شواہد کے ساتھ بھارتی جھوٹ کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔

پاک فوج نے شہری آبادی پر بھارتی بزدلانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دے کر دشمن کے دانت کھٹے کر دئیے۔

عالمی ماہرین کے مطابق پاک فوج کے منہ توڑ جواب کے ڈر سے بھارت نے شہری آبادی اور مساجد کو دہشتگرد مراکز قرار دے دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *