آرمی چیف کا برطانیہ میں وارمنسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ

راولپنڈی(پاکستان امیج)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنےد ورۂ برطانیہ کے دوران وار منسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سید عاصم منیر نے برطانوی آرمی چیف جنرل رولینڈ واکر کی دعوت پر وار منسٹر اور لاک ہل گیریژن کا دورہ کیا، جہاں انہیں برطانوی فوج اور ڈیپ ریک اسٹرائیک بریگیڈ کے پروجیکٹس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس اور بغیر پائلٹ سسٹمز سمیت دیگر جدید ٹیکنالوجیز کا مشاہدہ کیا۔ دورے کے دوران آرمی چیف کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں ساتویں علاقائی استحکام کانفرنس میں شرکت کے لیے 2 روز قبل برطانیہ پہنچے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *