کوئٹہ(پاکستان امیج)نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے فوراً بلوچستان کا دورہ کرکے بلوچستان کی عوام کے دل جیت لیے ہیں۔
آرمی چیف نے مستونگ سانحے کے بعد جس طرح سے لواحقین کے غم میں شریک ہو کر غمگساری کی ہے اُس پر بلوچستان کی عوام اُنکے شکرگزار ہیں۔
بلوچستان کی عوام کے نزدیک آرمی چیف کا دہشتگردی کیخلاف موقف کافی اہمیت کا حامل ہے۔
آرمی چیف کا یہ موقف کہ دہشتگردوں کیخلاف ہر محاز پر جنگ جاری رہے گی اور امن و امان کے قیام تک سکون سے نہیں بیٹھا جائے گا، خواشآئند بات ہے جس سے بلوچستان کی عوام کے دلوں میں راحت محسوس ہورہی ہے۔
بلوچستان کی عوام آرمی چیف کے موقف کی بھرپور تائید کرتے ہیں اور نگران حکومت یقین دلاتی ہے کہ سکیورٹی فورسز کیساتھ بھرپور تعاون کرتے ہوئے دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرکے بلوچستان کو ایک پرامن صوبہ بنایا جائے گا۔
Check Also
گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار
گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …
Pakistan Image