آذربائیجان اور پنجاب کے درمیان مصنوعی ذہانت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق

اآذربائیجان (پاکستان امیج)آذربائیجان اور صوبہ پنجاب کے درمیان جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مشیر علی ڈار کی آذربائیجان کی انوویشن اینڈ ڈیجیٹل ڈیولپمنٹ ایجنسی (آئی ڈی ڈی اے) کی ٹیم سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں اے آئی پر مبنی گورننس، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور جدت کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے متعلق مشترکہ حکمت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آذربائیجان کے آفس آف اے آئی اور ‘آئی ڈی ڈی اے’ کی پنجاب حکومت سے طویل المدتی تعاون پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

دونوں جانب سے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *