آج پوری اسلامی دنیا ایران کی سپورٹ میں متحد ہے: سعودی ولی عہد

ریاض(پاکستان امیج) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ایرانی صدرمسعود پزشکیان کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوزنے عرب میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ٹیلی فونک گفتگو میں سعودی ولی عہد نے ایرانی صدرسے تنازعات کے حل کے لیے طاقت کااستعمال نہ کرنے پر زور دیا۔
ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب ایران کی خودمختاری اورسلامتی کو نقصان پہنچانے کی مذمت کرتا ہے، اسرائیلی حکومت ایران سے تنازع بڑھانا چاہتی ہے تاکہ امریکہ جنگ میں شامل ہو۔
انہوں نے کہا کہ آج پوری اسلامی دنیا ایران کی سپورٹ میں متحد ہے، ہمیں اعتماد ہے کہ ایران دانش مندانہ اقدام کرےگا۔
اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہاکہ امن کاہدف حاصل کرنےکےقریب پہنچنے پر اسرائیل اسے ناکام بناتا رہا، سعودی عرب اور ایران مل کر خطے کو پر امن بنائیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *