آج بلوچستان میں ٹرین سروس مکمل طور پر معطل رہے گی

کوئٹہ (پاکستان امیج)سکیورٹی خدشات کی بنا پر آج بلوچستان میں ٹرین سروس مکمل طور پر معطل رہے گی۔

ریلوے حکام کے مطابق فیصلہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس، کراچی کے لیے بولان میل اور پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس معطل کردی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ چمن ٹرین بھی آج نہیں چلے گی اور معطل رہے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *