آبنائے ہرمز کے اوپر پرواز کرتا ہوا امریکی طیارہ اچانک غائب، حقیقت کیا ہے؟

واشنگٹن (پاکستان امیج)آبنائے ہرمز کے اوپر پرواز کرتا ہوا امریکی طیارہ اچانک پراسرار طورپر آسمان سے غائب ہوگیا، جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین میں نئی بحث چھیڑ دی۔ عوام کی بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس شاید کوئی ایسی ٹیکنالوجی آگئی ہے جس سے امریکا سمیت مغربی ممالک کو ڈرنا چاہئے۔

بھارتی میڈیا سمیت متعدد سوشل میڈیا آؤٹ لیٹس نے تصدیق کی کہ امن مذاکرات کے دوران امریکا کے کے سی 135 آر اسٹرینو ٹینکر طیارے نے آبنائے ہرمز کے قریب پرواز کے دوران سگنل دینا بند کردیا۔ طیارہ اچانک تیزی سے نیچے کی طرف آیا تو 7700 جی پی ایس جیمنگ دیکھنے میں آئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وہاں موجود نیوی گیشن سسٹم کو ناکارہ بنایا گای ہے جبکہ ماہرین کے مطابق یہ اسپوفنگ اتنی طاقتور ثابت ہوئی کہ طیارے کا راستہ بھٹک جانا اور کنٹرول کھو بیٹھنا لازمی امر بن گیا تھا، یہ واقعہ امریکی صدر ٹرمپ سمیت دیگر امریکی حکام کیلئے بڑا دھچکا قرار دیا جارہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جس طیارے کو سکیورٹی اور فریڈم آف نیوی گیشن کیلئے بھیجا گیا تھا، وہ اپنی ہی حفاظت نہیں کرپایا۔ دراصل کے سی 135آر طیارے دیگر لڑاکا طیاروں اور بمبار طیاروں کو فضا میں ہی ایندھن کی فراہمی کا کام سرانجام دیتے ہیں اور ان کے بغیر امریکی لڑاکا طیارے طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت کمزور کر بیٹھتے ہیں۔

تاحال امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے طیارہ غائب ہونے کی آفیشل تصدیق نہیں کی لیکن دفاعی تجزیہ کاروں کا فرمانا ہے کہ اگر ایران نے کوئی حملہ کرکے امریکی طیارہ گرادیا ہے تو یہ صورتحال جنگ کی طرف بڑھ سکتی ہے کیونکہ اس طیارے کی تباہی کو امریکا کیلئے کافی شرمندگی کا سبب قرار دیا جاسکتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

صدرِ امارات کی میک اٹ ان دی ایمریٹس نمائش میں وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد سے ملاقات

ابوظہبی(پاکستان امیج)متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے ابوظہبی نیشنل ایگزیبیشن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email