آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی سربراہی میں ڈیرہ بگٹی میں اہم جرگے کا انعقاد

کوئٹہ(پاکستان امیج) آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی سربراہی میں ڈیرہ بگٹی میں اہم جرگے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر، ضلعی افسران، سیاسی قائدین، قبائلی عمائدین اور عوام نے بھرپور شرکت کی۔

جرگے میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اورعوامی مسائل کے فوری حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، آئی جی ایف سی نےعوامی مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

جرگے سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام امن و اتحاد اورعوامی تعاون سے وابستہ ہے۔

اس موقع پر قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ ایف سی بلوچستان کی لازوال قربانیوں کی بدولت آج ڈیرہ بگٹی میں امن قائم ہے، جرگے کے انعقاد سے عوامی مسائل حل ہوں گے، قبائلی عمائدین نے حکومت اور سیکیورٹی اداروں کیساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *