لاہور(پاکستان امیج)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، بدھ 31دسمبر 2025 کو سونے کو ریورس گیئر لگ گیا اور سونا مسلسل تیسرے روز سستا ہوگیا۔ سونے کی یہ قیمت نئے نرخ جاری ہونے تک برقرار رہے گی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی ومقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا اور چاندی مسلسل تیسرے روزکمی دیکھنےمیں آئی ہے،مقامی مارکیٹ میں 2500 روپے کی کمی سے 24 کیرٹ فی تولہ سونا 456962 روپے پرآگیا ہے۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 10 گرام سونے کے بھاؤ 2143 روپے کم ہوکر 391771 روپے ہوگئے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 212 روپےکم ہوکر 7718 روپے پرآگئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت کم ہوگئی اور عالمی منڈی میں 25 ڈالرسستا ہوکرفی اونس سونا 4346 ڈالر پر آ گیا۔واضح رہے کہ سونے کی یہ قیمتیں جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق ہیں جن میں کسی بھی وقت تبدیلی ہوسکتی ہے۔
Pakistan Image