200 یونٹ تک بجلی سبسڈی ختم، پاکستان کی آئی ایم ایف کو نیا نظام متعارف کرانیکی یقین دہانی

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو تحریری یقین دہانی کراتے ہوئے بجلی سبسڈی کے موجودہ نظام میں بڑی تبدیلی کا عندیہ دے دیا ہے، 8 ماہ میں نیا نظام متعارف کروایا جائے گا جس کے تحت 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والوں کو دی جانے والی عمومی سبسڈی ختم کر کے جنوری 2027 سے ہدفی (ٹارگٹڈ) سبسڈی متعارف کرائی جائے گی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ سبسڈی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ڈیٹا کی بنیاد پر صرف مستحق صارفین کو فراہم کی جائے گی، جس سے سبسڈی کے غلط استعمال کو روکنے میں مدد ملے گی۔

حکومت اس مقصد کے لیے نیشنل سوشیو اکنامک رجسٹری (این ایس ای آر) کے ساتھ بجلی صارفین کو منسلک کرنے کا نظام تیار کر رہی ہے، جس میں عالمی بینک کا تعاون بھی حاصل ہوگا، جبکہ سبسڈی کی ادائیگی کے لیے ایک بیرونی فرم کے ذریعے مؤثر میکانزم وضع کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق موجودہ نظام میں متعدد گھرانوں کی جانب سے دو یا تین بجلی میٹر نصب کر کے ہر میٹر کی کھپت 200 یونٹس سے کم رکھنے کا رجحان پایا جاتا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سبسڈی حاصل کی جا سکے، تاہم نئے نظام کے نفاذ سے اس طرز عمل کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

ڈالر، درہم اور دینار کی قیمت کہاں پہنچ گئی؟ 7 مئی 2026 کے غیرملکی کرنسی ریٹس

کراچی (پاکستان امیج)ملکی کرنسی مارکیٹ میں عالمی مالیاتی رجحانات کے اثرات بدستور نمایاں ہیں، جہاں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

RSS
Follow by Email