عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں

نیو یارک (پاکستان امیج) بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 3 ڈالر 79 سینٹس کمی کے بعد 77 ڈالر 52 سینٹس فی بیرل پر آگئی جب کہ دسمبر کے لئے امریکی خام تیل کے سودے 3 ڈالر 71 سینٹس کمی سے 72 ڈالر 95 سینٹس فی بیرل پر کیے گئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق امریکا میں تیل کے ذخائر میں اضافے سے تیل کی قیمت میں کمی ہوئی، امریکی خام تیل کے ذخائر میں 36 لاکھ بیرل کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *