تربت (پاکستان امیج) تربت میں گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد دم توڑ گئے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق دھماکہ تربت میں ہوشاپ کے قریب سڑک کے کنارے ہوا جہاں سے گزرتی گاڑی میں سوار 3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
لیویز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ناکہ بندی کر کے شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے۔
Pakistan Image