بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے حملے کی کوشش ناکام، فورسز نے 5 ڈرون مار گرائے

کوئٹہ(پاکستان امیج) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی موثرکارروائی، فتنۃ الہندوستان کے ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے حملے کے خلاف موثر اور فوری کارروائی کرتے ہوئے 5 ڈرون مارگرائے۔

فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے ضلع خاران کے علاقے البٹ میں قائم چیک پوسٹ کو کم درجے کے ڈرونزسے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

بروقت ردعمل میں پانچوں ڈرون ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیئے گئے، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

سیکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *