گوادر میں دہشتگردی کی کوشش ناکام، بلوچستان کی سیاسی قیادت کا فورسز کو خراجِ تحسین

کوئٹہ (پاکستان امیج)گوادر میں فتنہ الہندوستان کی جانب سے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنانے پر بلوچستان کی سیاسی قیادت نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

فتنہ الہندوستان کی جانب سے خواتین کو جنگ کا حصہ بنانے پرصوبائی وزراء سمیت تمام سیاسی قیادت نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ بلوچستان کی سیاسی قیادت نے فتنہ الہندوستان کے گوادر میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ خواتین کو لاحاصل جنگ میں دھکیل کر فتنہ الہندوستان نے قبائلی روایات کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔

رکن بلوچستان اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام دہشتگردی کے پیچھے چھپےعناصر کو پہچانیں جو صوبے کے امن اور عوام کی عزت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کی طرف سے خواتین کو دہشتگردی میں جھونکنے کی حکمت عملی قابل مذمت ہے۔ سیکیورٹی فورسزکی موثراور بروقت کارروائی نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضمانت تعلیم ہے ،بچوں کو گمراہ پراپیگنڈا سے بچانے کے لیے تعلیم پر توجہ دینا ہوگی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *