کوئٹہ (پاکستان امیج) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ
بلوچستان میں پہلی ڈیجیٹل میڈیا پالیسی کا اجرا جدید ابلاغی نظام کی تشکیل کی جانب اہم پیش رفت ہے،
ترقیاتی معلومات تک عوام کی بروقت اور مستند رسائی شفاف حکمرانی اور عوامی اعتماد کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہےوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ورلڈ ڈویلپمنٹ انفارمیشن ڈے پر پیغام میں کہا کہ
ترقیاتی امور سے متعلق درست معلومات عوام کا حق ہیں
ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے حکومتی اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں کی معلومات عوام تک تیزی سے پہنچائی جاسکتی ہیںبلوچستان کی پہلی ڈیجیٹل میڈیا پالیسی جدید دور کے ابلاغی تقاضوں سے ہم آہنگی کی عکاس ہے
باخبر شہری ترقیاتی عمل میں مؤثر شرکت اور حکومتی اقدامات کی نگرانی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں
مستند معلومات کی فراہمی عوامی اعتماد، ادارہ جاتی جوابدہی اور شفافیت کے فروغ میں معاون ہے
ڈیجیٹل ذرائع ابلاغ کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی اقدامات سے متعلق آگاہی کو مؤثر بنایا جاسکتا ہے،
بلوچستان کے دور دراز علاقوں کے عوام تک ترقیاتی معلومات کی رسائی یقینی بنانا ضروری ہے
صحت، تعلیم، روزگار اور بنیادی سہولیات سے متعلق معلومات کی فراہمی عوامی فلاح کے لیے اہم ہےترقیاتی منصوبوں کی شفافیت اور سرکاری وسائل کا مؤثر استعمال بہتر طرز حکمرانی کے بنیادی تقاضے ہیں
جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارمز عوام اور حکومت کے درمیان رابطے کو مزید مؤثر بنا سکتے ہیں،
ترقی کا مقصد صرف منصوبوں کی تکمیل نہیں بلکہ ان کے ثمرات عوام تک پہنچانا ہے
شفاف معلومات، عوامی آگاہی اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے،
Pakistan Image