گوادر: سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک

گوادر(پاکستان امیج) بلوچستان کے شہر گوادر میں سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز ارد گرد کے علاقے کو IED سے محفوظ کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن تاحال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے خالی کیمپ پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے گزشتہ روز حملہ کیا تھا جس کے بعد فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا تھا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے گوادر میں سات دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور عزم کو سراہا۔

محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے والے سیکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں پر ناز ہے۔

انکا کہنا تھا کہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والے دہشت گردوں کا انجام عبرتناک موت ہے۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *