نیپال نے ٹک ٹاک پر پابندی کیوں عائد کی؟ وجہ سامنے آگئی

کھٹمنڈو (پاکستان امیج)نیپال کی انفارمیشن ٹیکنالوجی وزیر ریکھا شرما نے ملک میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی وجہ بتا دی۔

نیپال کی انفارمیشن ٹیکنالوجی وزیر ریکھا شرما نے بتایا کہ یہ فیصلہ ٹک ٹاک سے نیپال کی ‘سماجی ہم آہنگی’ کو نقصان پہنچنے کے باعث کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس مقبول ویڈیو شیئرنگ کا ‘غلط’ استعمال کیا جا رہا تھا جس کے باعث مختلف حلقوں کی جانب سے اس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پابندی کا اطلاق جلد ہوگا، مگر فی الحال انہوں نے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

دوسری جانب نیپال میں حزب اختلاف کے رہنماؤں نے حکومتی فیصلے پر تنقید کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دیگر سوشل میڈیا ایپس میں بھی بہت کچھ قابل اعتراض موجود ہے، ہمیں کسی پر پابندی لگانے کی بجائے انہیں قوانین کے دائرے میں لانا چاہیے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *