خواتین کی صحت کا تحفظ حکومت اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے، میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ(پاکستان امیج)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا بریسٹ کینسر سے آگاہی ماہ کے موقع پر پیغام

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بریسٹ کینسر کے خلاف جنگ میں آگاہی، بروقت تشخیص اور علاج تک رسائی بنیادی اہمیت رکھتی ہے،

خواتین کی صحت کا تحفظ حکومت اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے

بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص سے علاج کے امکانات بہتر ہو سکتے ہیں

بریسٹ کینسر کی علامات کو نظر انداز کرنے کے بجائے مستند معالج سے رجوع کیا جائے

، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ بریسٹ کینسر سے متعلق خوف، غلط فہمیوں اور سماجی جھجک کو دور کرنے کے لیے مؤثر آگاہی مہمات ضروری ہیں

خواتین اپنی صحت کو ترجیح دیں اور کسی بھی غیر معمولی تبدیلی کی صورت میں فوری طبی مشورہ حاصل کریں

دور دراز علاقوں کی خواتین تک بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی، اسکریننگ اور علاج کی سہولیات کی رسائی بہتر بنانا ضروری ہے

بریسٹ کینسر سے متاثرہ خواتین کو خوف یا تنہائی کا شکار ہونے کے بجائے حوصلہ اور بھرپور سماجی تعاون فراہم کیا جائے

بریسٹ کینسر کے خلاف مؤثر جدوجہد کے لیے خاندانوں، طبی ماہرین، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا

آگاہی، بروقت تشخیص اور علاج تک رسائی خواتین کے لیے امید اور بہتر مستقبل کی بنیاد ہیں

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *