اینڈرائیڈ فون سے اب کمپیوٹر شٹ ڈاؤن اور ری اسٹارٹ کرنا بھی ممکن ہوگا

نیویارک(پاکستان امیج)مائیکرو سافٹ کی ایپ ’لنک ٹو ونڈوز‘ میں نئے فیچرز شامل کیے جا رہے ہیں، جن کی مدد سے صارفین اپنے اینڈرائیڈ فون کے ذریعے دور بیٹھے ونڈوز کمپیوٹر کو بند یا دوبارہ شروع کرسکیں گے۔ اس سے قبل یہ ایپ فون اور کمپیوٹر کو آپس میں منسلک کرکے کالز، پیغامات، تصاویر اور فائلز کی منتقلی سمیت مختلف کاموں میں سہولت فراہم کرتی تھی۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ اینڈرائیڈ اتھارٹی کے مطابق، نئے ورژن میں کمپیوٹر کو کنٹرول کرنے کے مزید اختیارات باضابطہ طور پر متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ اب تک ایپ کے ذریعے پی سی کو لاک کرنے کی سہولت موجود تھی، تاہم نئے اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو زیادہ کنٹرول حاصل ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق، ایپ میں موجود ’لاک پی سی‘ کا بٹن تبدیل کرکے پاور بٹن شامل کیا جا رہا ہے۔ اس پر کلک کرنے سے چار آپشنز سامنے آئیں گے، جن میں کمپیوٹر کو لاک کرنا، سلیپ موڈ میں ڈالنا، شٹ ڈاؤن کرنا اور ری اسٹارٹ کرنا شامل ہیں۔

ان میں سے کسی بھی آپشن کا انتخاب کرنے پر ایپ صارف کو خبردار کرے گی کہ اس عمل کے نتیجے میں کمپیوٹر پر موجود غیر محفوظ شدہ ڈیٹا ضائع ہوسکتا ہے۔ اس لیے کمپیوٹر بند یا ری اسٹارٹ کرنے سے پہلے ضروری فائلز محفوظ کرنا اہم ہوگا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *