بلوچستان پولیس کی اے ایس پی سامعہ سلیم خواتین کے عالمی دن پر مثال بن گئیں

کوئٹہ(پاکستان امیج) کوئٹہ میں بلوچستان پولیس کی خاتون افسر اے ایس پی سامعہ سلیم خواتین کے عالمی دن کے موقع پر دیگر خواتین کے لیے حوصلہ افزا اور عملی مثال بن گئی ہیں۔
اے ایس پی سامعہ سلیم قبائلی معاشرے میں خواتین کی خدمت اور تحفظ کے لیے مکمل طور پر سرگرم عمل ہیں، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ بلوچستان پولیس میں خواتین افسران کا کردار نمایاں ہے اور وہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اے ایس پی سامعہ سلیم کی گراں قدر خدمات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

سامعہ سلیم کا کہنا ہے کہ ان کا خواب ڈاکٹر بننا تھا مگر انہوں نے بلوچستان پولیس کا حصہ بن کر خدمتِ انسانیت کا راستہ چنا۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ خواتین کو تحفظ فراہم کرنا اور انہیں درپیش تمام مشکلات کے حل میں کردار ادا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین بھی پولیس کا حصہ بن کر معاشرے میں بہتری لانے کے لیے اپنا کردار ادا کر سکتی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *