سعودی عرب (پاکستان امیج)سعودی سول ایوی ایشن کے مطابق کنگ خالد ایئرپورت پر دو حملوں میں 3 سعودی شہری جاں بحق ہوئے جبکہ ایئرپورٹ پر کھڑا طیارہ تباہ ہوا جس میں 2 مسافر بیٹھے ہوئے تھے۔
اعلامیے کے مطابق پہلا حملہ ایئرپورٹ کی تنصیبات پر اور دوسرا حملہ ایک طیارے پر کیا گیا، ایئرپورٹ پر کھڑا طیارہ تباہ ہوا جس میں 2 مسافر بیٹھے ہوئے تھے۔
سعودی ایئرلائن کی کنگ خالد ایئرپورٹ پر حملے میں عملے کے ایک رکن کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی۔ بیان کے مطابق کنگ خالد ایئرپورٹ پر حملے کے بعد آپریشنز بحال کردیے گئے، ایئر ٹریفک اب معمول کے مطابق جاری ہے۔
قبل ازیں حوثی باغیوں نے ایک بار پھر ریاض اور خمیس مشیط کو نشانے بنانے کی کوشش کی۔ ریاض میں فائر کیے گئے بیلسٹک میزائل کو اتحادی افواج نے فضا میں ہی تباہ کردیا۔
میزائل کا ملبہ گرنے سے اسکول اور میڈیکل کمپلیکس کونقصان پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ خمیس مشیط میں بھی اتحادی فوج نے دو بیلسٹک میزائل مار گرائے۔
دو روز قبل بھی ریاض اور ابہا ایئرپورٹ پر گزشتہ روز حملوں میں تین افراد جاں بحق اور ایک پاکستانی سمیت 28 زخمی ہوئے۔
Pakistan Image