سیکیورٹی فورسز نے ستمبر میں جنوبی بلوچستان سے 435 افغان باشندے گرفتار کرلیے

کوئٹہ(پاکستان امیج )سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ستمبر 2026 کے دوران جنوبی بلوچستان میں 15 کامیاب آپریشنز کرتے ہوئے 435 غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے تربت، دشت، پنجگور، دالبدین اور ماشکیل کے علاقے میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔

گرفتار 435 غیر قانونی افغان باشندوں کو قانونی کارروائی کے بعد وطن واپس بھیج دیا گیا۔

طالبان رجیم کی ناکام پالیسیوں اور معاشی مشکلات کے باعث افغان شہری غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے جنوبی بلوچستان میں مؤثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *