کوئٹہ (پاکستان امیج)نوشکی میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار شہید
، معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ فتنۃ الہندوستان نے نوشکی میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے شہید کیا
پولیو ٹیم پر حملہ بلوچستان کے بچوں کے مستقبل پر حملہ ہے،
فتنۃ الہندوستان بلوچستان کے امن اور بلوچستان کے بچوں کے مستقبل کا دشمن ہے
دہشت گرد عناصر نہیں چاہتے کہ بلوچستان میں امن آئے، ترقی ہو اور بیماریوں کا خاتمہ ہو،
فتنۃ الہندوستان نہیں چاہتا کہ بلوچستان کے بچے صحت مند اور محفوظ مستقبل کی طرف بڑھیں
پولیو ایک خطرناک بیماری ہے جو بچوں میں مستقل معذوری کا سبب بن سکتی ہے، ویکسینیشن اس سے بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہے،
جو عناصر پولیو ٹیموں کو نشانہ بناتے ہیں وہ دراصل بلوچستان کے بچوں کو صحت اور محفوظ مستقبل کے حق سے محروم کرنا چاہتے ہیں
فتنۃ الہندوستان بلوچستان کے بچوں کے مستقبل سے کھیل رہا ہے،
پولیو ورکرز ہمارے بچوں کو بیماری سے محفوظ رکھنے کے لیے گھر گھر جا رہے ہیں، ان کی حفاظت ریاست اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے،
بلوچستان کے بچوں کو دہشت گردی اور بیماری نہیں، تعلیم، صحت، امن اور روشن مستقبل چاہیے،
دہشت گرد عناصر کے عزائم بلوچستان کے بچوں کا مستقبل تبدیل نہیں کرسکتے، حکومت بچوں کے محفوظ اور صحت مند مستقبل کے لیے پرعزم ہے،
Pakistan Image