فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کا ضلع خاران میں مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، مزدور زخمی

خاران (پاکستان امیج)فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ضلع خاران کے لجے روڈ پر مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ کرکے ایک مزدور کو زخمی کر دیا۔

فتنۃ الہندوستان کے حملے کا نشانہ بننے والی گاڑی میں سوار دیگر 9 مزدوروں کو بھی چوٹیں آئیں۔

سیکیورٹی فورسز نے فوری موقع پر پہنچ کر متاثرہ مزدوروں کو طبی امداد فراہم کی اور انہیں مرکزِ صحت منتقل کیا۔

سیکیورٹی فورسز سے پسپائی کے بعد فتنۃ الہندوستان کا عام شہریوں اور مزدوروں کو نشانہ بنانا ان کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے۔

فتنۃ الہندوستان کی جناب سے ایک بار پھر عام بلوچ عوام پر حملہ، نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش تھی۔ بلوچ مزدوروں اور مسافر گاڑیوں پر حملہ ثابت کرتا ہے کہ فتنۃ الہندوستان کا بلوچستان یا بلوچیت سے کوئی تعلق نہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *