صحافی نصیر کاکڑ پر مبینہ تشدد کے واقعے کا وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا نوٹس ‘ مقدمہ درج

کوئٹہ(پاکستان امیج) صحافی نصیر کاکڑ پر مبینہ تشدد کے واقعے کا وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام کو فوری کارروائی کی ہدایت کردی، جس پر کوئٹہ پولیس نے ملزم ملک باری کاکڑ کے خلاف تھانہ گوالمنڈی میں مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایات پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ عمران شوکت اور ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل نے صحافی پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی۔ وزیراعلیٰ کے اسٹاف آفیسر سید امین نے بھی پولیس حکام اور متاثرہ صحافی نصیر کاکڑ سے رابطہ کیا۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ ملزم ملک باری کاکڑ کے خلاف تھانہ گوالمنڈی میں درج کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملے میں تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

ژوب: سینٹرل جیل سے جعلی عدالتی احکامات پر منشیات کیسز کے 2 سزا یافتہ قیدی رہا، تحقیقات شروع

کوئٹہ(پاکستان امیج) بلوچستان کے ضلع ژوب میں سینٹرل جیل سے مبینہ جعلی عدالتی احکامات کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *