حکومت نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، بندوق کے زور پر مذاکرات کسی صورت نہیں ہوں گے، وزیرداخلہ بلوچستان

کوئٹہ(پاکستان امیج)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ تشدد کے بجائے قلم، تباہی کے بجائے ترقی اور نفرت کے بجائے امن کا راستہ اختیار کرنا ہوگا

حکومت نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، بندوق کے زور پر مذاکرات کسی صورت نہیں ہوں گے،

ان لوگوں سے ضرور بات چیت ہوگی جو پاکستان کے آئین اور ریاستی نظام کو تسلیم کرتے ہیں

ہمیں اس بحث سے نکلنا ہوگا کہ مذاکرات کس سے ہونے چاہئیں اور کس سے نہیں

توجہ بلوچستان اور پاکستان کی ترقی، امن، خوشحالی اور عوام کے بہتر مستقبل پر مرکوز کرنا ہوگی

دہشت گردی، تشدد اور نفرت کو مل کر مسترد کرنا ہوگا

امن تباہ، عوام کو تقسیم اور معصوم جانوں کو نقصان پہنچانے والوں کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے

ہماری اصل طاقت اتحاد، تعلیم، محنت، شعور اور وطن سے محبت ہے

نوجوان قلم کو اپنا ہتھیار بنائیں، تعلیم حاصل کریں اور پارلیمانی جدوجہد میں حصہ لیں

نوجوان جمہوری جدوجہد کے ذریعے ملک اور قوم کی تقدیر بدلنے میں کردار ادا کریں

ترقی یافتہ ممالک میں عوام ریاست اور آئینی اداروں کے ساتھ کھڑے ہو کر ترقی کی منازل طے کر رہے ہیں

دنیا میں ریاست اور آئین کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے سامنے ریاستی نظام کو کمزور کرنے کی کوئی مثال نہیں

بندوق، دہشت گردی اور تشدد کے ذریعے اپنی بات منوانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

ہرنائی کی کوئلہ کانیں موت کے کنویں بن گئیں، شاہرگ میں گیس بھرنے سے 4 غریب کان کن لقمہ اجل، 2 تاحال لاپتہ

ہرنائی (پاکستان امیج) شاہرگ کے علاقے میں پی ایم ڈی سی کی کوئلہ کان نمبر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *