ضلع شیرانی میں ترقی کا نیا سفر، ترقیاتی منصوبوں سے عوامی سہولیات اور معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری

شیرانی (پاکستان امیج)بلوچستان سپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے تحت ضلع شیرانی میں ترقیاتی منصوبوں نےعلاقے میں تعمیرو ترقی کی نئی بنیاد رکھ دی ہے۔

فیز ون اور ٹو کے تحت ضلع شیرانی میں مجموعی طور پر 116 ترقیاتی منصوبے منظور کئے گئے، جن میں سے 115 منصوبے مکمل ہوچکے۔

بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے تحت ان منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 689.99 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ضلع شیرانی کے عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مدد مل رہی ہے۔

ضلع شیرانی میں انفراسٹرکچر کی بہتری سے مقامی آبادی کیلئےروزمرہ زندگی مزید آسان بنانے کی بنیاد بھی مضبوط ہوئی ہے۔

ایف سی بلوچستان نارتھ، سول انتظامیہ اور منتخب نمائندوں نے ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر اورکامیاب نگرانی میں اہم کردارادا کیا۔

ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ریاستی اداروں کے عوامی خدمت اور پسماندہ علاقوں کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے عزم کو تقویت مل رہی ہے۔

عوامی فلاح، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور پائیدار انفراسٹرکچر کے ذریعے بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی کی جانب لے جانے کا سفر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *