مکران ڈویژن؛ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، فتنۃ الہندوستان کا بڑا حملہ ناکام

مکران (پاکستان امیج)سیکیورٹی فورسز نے مکران ڈویژن کے ضلع تمپ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الہندوستان کے بزدلانہ حملے کو بری طرح ناکام بنا دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے ڈپٹی کمشنر تمپ کے پروٹیکشن اسکواڈ کو نشانہ بنایا تھا۔ فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ڈپٹی کمشنر کی گاڑی کو نشانہ بنا کر اسکواڈ کو اغوا کرنے کی بزدلانہ سازش کی تھی۔

سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں دہشت گردوں کے تمام عزائم خاک میں مل گئے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر تمپ کے اسکواڈ کے تمام اہلکاروں کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔ اس دوران دہشت گرد اپنی گاڑی اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے دوران فتنۃ الہندوستان کے متعدد حملہ آور دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی صورتحال اب مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *