سعودی عرب نے یمن میں ٹھکانوں پر 32 سے زائد فضائی حملے کئے: حوثیوں کا دعویٰ

صنعاء(پاکستان امیج) ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے یمن کے مختلف علاقوں میں ان کے ٹھکانوں پر 32 سے زائد فضائی حملے کئے ہیں۔

ایک روز قبل حوثیوں نے اپنے پڑوسی ملک سعودی عرب کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے کئے تھے، جن کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے۔

حوثیوں سے وابستہ المسیرہ ٹی وی نے رپورٹ کیا ہے کہ ’سعودی طیاروں نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں پر 32 فضائی حملے کیے ہیں۔‘

سعودی عرب نے تاحال حوثیوں کی جانب سے ان حملوں کے دعوؤں پر کوئی با ضابطہ ردِعمل نہیں دیا ہے۔

سعودی حکام کے مطابق منگل کی صبح حوثیوں کے حملوں کے باعث بعض تیل تنصیبات کی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل ہو گئی تھیں اور 73 افراد زخمی ہوئے تھے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *