معروف ٹی وی اینکر سارہ خلیفہ کو سزائے موت مگر کیوں؟ جانیں مکمل تفصیل یہاں

مصر (پاکستان امیج)مصر کی ایک عدالت نے منشیات کی تیاری اور اسمگلنگ کے مقدمے میں ٹی وی میزبان سارہ خلیفہ سمیت 12 افراد کو سزائے موت سنادی ہے۔ مقدمے میں ملزمان پر منشیات کی تیاری اور اسے مارکیٹ میں پہنچانے کے لیے منظم نیٹ ورک کا حصہ بننے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق سارہ خلیفہ نے عدالت میں اپنے خلاف منشیات سے متعلق الزامات کو تسلیم کرنے سے انکار کیا تاہم عدالت نے دستیاب شواہد کی بنیاد پر تمام ملزمان کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت کا حکم دیا۔

مقدمے کی کارروائی کے دوران حکام کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ تفتیش کے نتیجے میں 750 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد اور ضبط کی گئی۔ اسکے علاوہ منشیات کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والا خام مال بھی بڑی مقدار میں تحویل میں لیا گیا تھا۔

مصر کے سرکاری اخبار الاہرام کے مطابق ملزمان ایک ایسے جرائم پیشہ گروہ سے وابستہ تھے جو بیرونِ ملک سے منشیات بنانے میں استعمال ہونے والا خام مال درآمد کرتا اور پھر اس سے تیار کردہ منشیات فروخت کرنے کا منصوبہ رکھتا تھا۔ کارروائی کے دوران غیر قانونی ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیے گئے۔

استغاثہ کی جانب سے مقدمے میں 20 گواہوں کے بیانات عدالت کے سامنے پیش کیے گئے۔ عدالتی ریکارڈ میں الیکٹرانک شواہد بھی شامل تھے، جن میں ملزمان کے درمیان ہونے والی گفتگو اور مختلف ویڈیو کلپس موجود تھے۔

عدالت کے فیصلے کے باوجود سارہ خلیفہ اور دیگر تمام مجرمان کو سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کا قانونی حق حاصل ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *