کوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس دو روز کے لیے معطل

کوئٹہ(پاکستان امیج)کوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس دو روز کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 5 اور 6 ستمبر کو کوئٹہ سے روانہ نہیں ہوگی ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس بھی 5 اور 6 ستمبر کو مکمل طور پر کوئٹہ تک نہیں آئے گی۔

دونوں روز ٹرین کی سروس جیکب آباد تک محدود رہے گی حکام کے مطابق ٹرین سروس کی معطلی کی وجہ ریلوے ٹریک کی مرمت اور بحالی کا کام ہے۔

ٹریک کی مرمت مکمل ہونے کے بعد کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس معمول کے مطابق بحال کر دی جائے گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *