گوجرہ (پاکستان امیج) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب کوئلے سے بھری مال گاڑی کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی جس پر کئی ٹریوں کو مختلف سٹیشنز پر روک دیا گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مال گاڑی کراچی سے لاہور جا رہی تھی کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب پٹڑی سے اتر گئی۔ مختلف سٹیشنوں پر رحمان بابا اور قراقرم ایکسپریس کو روک لیا گیا۔
پاکستان ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کو بھی روک لیا گیا، ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ گوجرہ سیکشن پر بحالی کا کام شروع کر دیا گیا، جلد ٹریک بحال کر دیا جائے گا۔
Pakistan Image