مال گاڑی پٹڑی سے اتر گئی، قراقرم، ملت اور پاکستان ایکسپریس کو مختلف سٹیشنوں پر روک لیا گیا

گوجرہ (پاکستان امیج) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب کوئلے سے بھری مال گاڑی کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی جس پر کئی ٹریوں کو مختلف سٹیشنز پر روک دیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مال گاڑی کراچی سے لاہور جا رہی تھی کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب پٹڑی سے اتر گئی۔ مختلف سٹیشنوں پر رحمان بابا اور قراقرم ایکسپریس کو روک لیا گیا۔

پاکستان ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کو بھی روک لیا گیا، ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ گوجرہ سیکشن پر بحالی کا کام شروع کر دیا گیا، جلد ٹریک بحال کر دیا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *