فتنۃ الہندوستان سے وابستہ انتہائی مطلوب 9 دہشتگرد خواتین کے سر کی قیمتیں مقرر

کوئٹہ(پاکستان امیج)بلوچستان حکومت نے فتنۃ الہندوستان سے وابستہ انتہائی مطلوب 9 دہشتگرد خواتین کے سر کی قیمتیں مقرر کردی۔

حکومت بلوچستان کی جانب سے مطلوب خواتین سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر 10 سے 15 لاکھ انعام کا اعلان کیا گیا، مطلوب خواتین کی نشاندہی میں مدد دینے یا اطلاع دینے والوں کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی۔

ان سے متعلق اطلاع حکومت بلوچستان کے مقررہ رابطہ نمبرز پر دی جا سکتی ہے، خواتین کا تعلق گوادر، جیونئ اور تربت سے ہے۔ مطلوبہ خواتین میں حنیفاں بی بی ، عائشہ ، رقیہ ، حفصہ ، زہرہ ، امینہ بانی ، زرمین اور عزیزاں شامل ہیں۔

مطلوب آٹھ خواتین کے سر کی قیمتیں دس دس لاکھ جبکہ عزیزاں کے سر کی قیمت پندرہ لاکھ مقرر کی گئی ہے، یہ خواتین بلوچستان میں امن دشمن کاروائیوں میں ملوث اور سادہ لوح خواتین کو ورغلا کر بدامنی پھیلانے کے مقاصد کیلئے استعمال کرتی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *