زمبابوے کی کریبا جھیل میں مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی، 15 ہلاک، 27 لاپتہ، ریسکیو آپریشن جاری

ہرارے ( پاکستان امیج ) زمبابوے کی کریبا جھیل میں مسافروں سے بھری کشتی الٹنے کے حادثے میں 15 افراد کی جان چلی گئی جبکہ 27 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

حکام کے مطابق گنجائش سے زیادہ مسافر سوار ہونے اور تیز لہروں کے باعث کشتی الٹ گئی، کشتی میں مسافروں کی کل گنجائش 90 افراد تھی۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق کشتی میں 114 مسافر، عملے کے 5 ارکان اور کچھ بچے سوار تھے، ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے 77 افراد کو بحفاظت نکال لیا۔

لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

واٹس ایپ کی کور فوٹو سے متعلق فیچر متعارف کرانے کی تیاری!

نیویارک(پاکستان امیج)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *