پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ (پاکستان امیج)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہنگو میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

، میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں

آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے کیپٹن حمزہ اکرم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی

دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے لیے پاکستان میں کوئی جائے پناہ نہیں، ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی

پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے

شہداء کی قربانیوں کی بدولت پاکستان میں پائیدار امن اور استحکام کی منزل حاصل ہوگی

اللہ تعالیٰ شہید کیپٹن حمزہ اکرم سمیت تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *