بولان؛ نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں پولیس اہلکار شہید

کوئٹہ(پاکستان امیج) بولان کے علاقے دوسہ کراس چوکی پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں بلوچستان پولیس کا ایک اہلکار شہید ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق بالاناڑی نیشنل ہائی وے پر واقع دوسہ کراس چوکی پر رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دورانِ ڈیوٹی اپنے فرائض انجام دینے والے پولیس اہلکار حافظ عبدالرشید ابڑو جامِ شہادت نوش کرگئے۔

واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ شہید اہلکار کی میت ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کر دی گئی۔

پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *