18 ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کو نہ چھیڑا جائے، صوبے بنانے کے خیال کو ترک کیا جائے: عبدالمالک بلوچ

کوئٹہ (پاکستان امیج) سربراہ نیشنل پارٹی عبدالمالک بلوچ کا کہنا ہے کہ 18 ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کو نہ چھیڑا، صوبے بنانےکےخیال کو ترک کیا جائے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق نیشنل پارٹی کےزیراہتمام کوئٹہ میں شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتےہوئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ  اسلام آباد کے سامنے بلوچستان کا مقدمہ رکھا ہے۔

عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ  تجویزکردہ نکات پر عمل درآمد سے بلوچستان کی صورتحال میں بہتری آسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1973 کےآئین، 18 ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کو نہ چھیڑا جائے، مزیدصوبے بنانےکےخیال کو ترک کیا جائے۔

عبد المالک بلوچ نے کہا کہ  بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنایا جائے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

گوادر میں ہلاک دہشت گرد کے والد اور بھائی کی پریس کانفرنس، ندامت کا اظہار

گوادر(پاکستان امیج) گوادر میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فتنہ الہندوستان کے دہشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *